الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے العودہ ہسپتال کو محاصرے میں لیکر بھاری گولہ باری کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی رات سے لیکر جمعرات کی صبح تک صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ، احمد یاسی شاہراہ اور برج الراغب علاقے پر فضائی حملے کرکے کم از کم 93 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
ان حملوں میں جانی نقصان کے علاوہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
گزشتہ روز نتن یاہو نے کہا تھا کہ جنگ بندی اس وقت ہوگی جب ان کے بقول حماس ہتھیار ڈال کر غزہ سے نکل جائے، قیدیوں کو رہا کرے اور غزہ کے فلسطینی ٹرمپ کی سازش پر عمل کرکے علاقے سے کوچ کرجائیں۔
آپ کا تبصرہ